کوئٹہ(سی این پی)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام دوست بجٹ آج پیش کرینگے جس میں عوام کے فلا ح و وبہبود کے منصوبے شامل ہے اور عوام کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھر پور ریلیف فراہم کرینگے سابقہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی اور بربادی سے دو چار کیا جس کی وجہ سے آج ملک کے معاشی حالات نہ ہونے کے برابر ہے آج بلوچستان بھر میں بھارت کی جانب سے گستاخانہ کلمات ادا کرنے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی حالات نہ ہونے کے برابر ہے اور سابقہ حکمرانوں نے خود اعتراف کیا ہے کہ سابقہ حکومت ختم ہوتے ہی بارودی سرنگ بچھائیں گے اس کا مطلب یہی ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کر کے اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج ملک کی معاشی حالات بگڑتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کریگا جس میں سب کیلئے ریلیف شامل ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیتے ہیں بجٹ میں عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کی جائے گی اور بلوچستان کو اس بجٹ میں کافی رقوم مختص کیا گیا ہے جس سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ملک کی ترقی او رخوشحالی چاہتے ہیں کیونکہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلا ہے اور ایک سازش کے تحت تما م ہمسایہ ممالک کو ناراض کیا اور ان تمام تر حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے وقت لگے گا موجودہ حکومت اپنا مدت پوری کریگی انہوں نے پارٹی کے صوبائی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ گستاخانہ کلمات کے خلاف آج بلوچستان کے سطح پر احتجاج کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">