اسلام آباد::(سی این پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس ایس جی سی ایل) کی درخواست برائے مالی سال 2021-22کیلئے مالی ضروریات پر بروز بدھ عوامی سماعت کا انعقاد کیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس ایس جی سی ایل) نے 2021-22میں مالی ضروریات میں 18,399ملین روپے کا خسارہ ظاہر کیا ہے۔ درخواست دہندہ نے اوسطاً 58.42روپے فی ایم ایم بی ٹی یوقیمتوں میں اضافے کااطلاق یکم جولائی 2021 سے طلب کیاہے۔ اور اس کے ساتھ درخواست دہندہ نے آر ایل این جی کی سروسز کی قیمت کی مد میں 30.48 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ظاہر کی ہے۔
اتھارٹی نے درخواست کوقابل سماعت ٹہراتے ہوے تمام سٹیک ہولڈرز کو 23نومبر2021کو نوٹسز کا اجراء کیا ۔ اوگرا نے اس بابت 6دسمبر2021کوکراچی میں عوامی سماعت کا انعقاد کیا اور تمام صارفین/عوام الناس اور سٹیک ہولڈرز کو موقع فراہم کیا کہ وہ اس درخواست پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ اوگرا نے زیر تحت اوگرا آرڈیننس 2002 سیکشن 8(2)مع قدرتی گیس ٹیرف قوانین 2002کے ضابطہ 4(3) کے تحت چیرمین اوگرا جناب مسرور خان مع دو ممبران (ممبر گیس اور ممبر آئل) کی سربراہی میں عوامی سماعت کا انعقاد کیا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو پورا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ درخواست سے متعلق اپنی آراء دے سکیں۔ درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جس کا مناسب وقت میں اعلان کیا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">