اسلام آباد(سی این پی)گلف ہائٹس اور گلف الائنس بحریہ انکلیو کا بڑا فراڈ سامنے آگیا، لوگوں کو جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیا لئے، کچھ لوگوں کے شکار ہونے کا خدشہ، ان کے فراڈ میں آنے والی نورین باسط نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے، نورین باسط نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گلف الائنس بحریہ انکلیو نے مجھ سے کہا کہ آپ نو کروڑ روپے انوئسٹ کریں ہم آپ کو پانچ دکانیں دیں گے جب تک دکانیں تیار نہیں ہو جاتی آپ کو اس کی مد میں ہر مہینے چار لاکھ روپے کرائے کی مد میں دینگے، یہ لوگ فراڈیئے ہیں، انہوں نے میرے ساتھ فراڈ کیا ہے، انہوں نے کئی لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے جو ان کے جھانسے میں آگئے ہیں یہ ایک فراڈ گینگ ہے جس کی سربراہی عرفان عادل، ماجد اور ولی کر رہے ہیں، انہوں نے مجھ سے پراپرٹی دس کروڑ میں لی اس پر بینک سے بھی سولہ کروڑ لیا لیکن جو مجھے دینا تھا وہ ابھی تک کچھ نہیں دیا ، یہ مجھے ڈیڑھ سال سے ذلیل کر رہے ہیں دھمکیاں دے رہے ہیں میری وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ اس فراڈ گینگ کیخلاف ایکشن لیا جائے، مزید انہوں نے کیا کہا ویڈیو میں سنیں۔۔۔
اس ویڈیو کے آنے کے بعد جب کیپیٹل نیوز پوائنٹ کے نمائندے نے گلف فنانس بحریہ انکلیو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ولی رحمان سے رابطہ کیا تو ان کا موقف تھا کہ کیونکہ معاملہ عدالت میں اس لئے اس پر زیادہ بات نہیں ہوسکتی لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ہم نے اس خاتون کی رقم واپس کرنی ہے انہوں نے ہمارے چیک تک واپس نہیں کئے ہیں ۔