پاکستان ریلوے (پی آر) نے کراچی جانے والی نجی ٹرین بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس کے عملے کے اراکین کی جانب سے ریپ کا نشانہ بننے والی 25 سالہ خاتون کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے متاثرہ خاتون جو دو بچوں کی والدہ ہیں، انہیں معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خاتون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ محکمہ ان کے مکمل تعاون کرے گا۔
ترجمان ریلوے نے وفاقی وزیر کی متاثرہ خاتون سے گفتگو کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’ ہم آپ سے مکمل تعاون کریں گے اور آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہم نے سینیئر خاتون فوکل پرسن کا تقرر کیا ہے جو آپ معاملے پر آپ سے بات چیت کریں گی‘۔
ترجمان کے مطابق بعدازاں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹرین کی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ خاتون کے تمام قانونی، ان کے اور دیگر (اگر کوئی ہیں تو) کے کیس کے تمام اخراجات اٹھائیں۔
انہوں نے عزم کیا کہ ’ خاتون کے لیے نوکری کا بندوبست بھی کریں گے، ہم ان کے کیس کی پیروی کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ انہیں مالی امداد بھی فراہم کر رہے ہیں‘۔