حتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت سینیٹر سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کےکڈنی ہلز ریفرنس میں بریت درخواست پر دلائل طلب کرلیے

حتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت سینیٹر سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کےکڈنی ہلز ریفرنس میں بریت درخواست پر دلائل طلب کرلیے

اسلام آباد: (سی این پی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت سینیٹر سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کےکڈنی ہلز ریفرنس میں بریت درخواست پر دلائل طلب کرلیے گئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سلیم مانڈوی والااور دیگرعدالت پیش ہوئے، اس موقع پرنیب نے سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست مسترد کی جائے،جس کے بعد سلیم مانڈوی والا کے وکیل کی جانب سے نیب کے جواب پر دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس نیب کے درائرہ اختیار میں نہیں آتا،ترمیمی آرڈیننس کے بعد پرائیویٹ ٹرانزیکشن نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں،اگر ٹیکسیشن سے متعلق معاملہ ہوتا تو نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئےکیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔