نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ادراہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے لیے ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا ڈیجیٹل نظام تیار کرے گا۔ یہ نظام کم از کم ٹائم فریم میں آبادی کے اعداد و شمار کی درستگی کو یقینی بنائے گا۔ ڈیجیٹل مردم شماری پورے ملک میں اینڈرائیڈ پر مبنی سمارٹ ڈیوائسز پر آئی ٹی ٹرن کی سلوشن کے ذریعے کی جائے گی۔
اس سلسلے میں نادرا اور پی بی ایس نے پی بی ایس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں معاہدہ پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن قبال نے شرکت کی۔
وفاقی کابینہ کی تشکیل کردہ وزراء کمیٹی نے آئندہ مردم شماری جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹولز کو اپناتے ہوئے کرنے کی تجویز پیش کی۔ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق، پی بی ایس نے سال 2022 کے لیے ملک میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ایک جامع تکنیکی تجویز پیش کرنے کے لیے نادرا سے رابطہ کیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی مکمل ڈیجیٹل مردم شماری میں نادرا کے کردار کو سراہا۔ اور امید ظاہر کی کہ نئے ڈیجیٹل نظام کی بدولت ادارہ شماریات مردم شماری کے نتائج بروقت الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گا جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن نئی ھلقہ بندیاں کرسکے گا۔ احسن اقبال نےکہا کہ نادرا کے تیار کردہ ڈیجیٹل نظام شمار کنندگان، سپروائزرز کی شفافیت اور احتساب کو یقینی بنائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ درست مردم شماری ہماری جمہوریت، معیشت اور عوام کی حکمرانی کے لئے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ بغیر کسی تعصب کے شفاف مردم شماری پر اتفاق رائے کی عکاسی کرتا ہے۔ چیئرمین نادرا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا ایسے قومی منصوبوں میں اہم ٹیکنولاجی پارٹنر ہے جو شفافیت اور احتساب کو یقینی بناتا ہے۔
ڈیجیٹل مردم شماری کے انعقاد کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے،طارق ملک نے آگاہ کیا کہ نادرا عالمی آئی ٹی انڈسٹری میں بحیثیت سسٹم انٹیگریٹر نام اور شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ایک خصوصی مکمل ڈیجیٹل نظام وضع کرنے جا رہا ہے۔ اس نظام میں اینڈرائڈ پر مبنی گھر شماری اور گنتی پر مبنی ڈیجیٹل ایپ کی تیاری اور تعیناتی بھی شامل ہے جو گلوبل پوزیشننگ سسٹم اور جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ نادرا مزید خدمات بھی فراہم کر گا جس میں ڈیٹا سینٹر سروسز،کال سینٹر سروسز، ہر تحصیل کی سطح پر تکنیکی معاونت کے مراکز کا قیام اور دیگر متعلقہ خدمات کے ساتح عام لوگوں کے لئے ویب پورٹل بھی شامل ہے۔
چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا کا تیار کردہ نظام ملک کی تمام ۶۲۸تحصیلوں اور دو لاکھ سے زائد مردم شماری بلاکس میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم اور جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے مردم شماری میں استعمال ہوگا۔تاہم، ضروری سافٹ ویئر کی تیاری اور ہارڈ ویئر کی خریداری کے بعد پائلٹ مرحلے کا تجربہ اٹھارہ جو لائی سے 500 مردم و خانہ شماری بلاکس میں شروع ہوگا اور یکم اگست کو مکمل ہوگا۔ اس پائلٹ مرحلے کی کامیابی کے بعد بہت ڈیجیٹل مرد و خانہ شماری کا آغاز ملک کی تمام تحصیلوں کر دیا جائے گا۔
چیئرمین نادرا نے بتایا کہ اینڈرائیڈ بیس ہاؤس لسٹنگ اور اینومریشن ایپلی کیشنز کو سیملیس ڈیٹا سنکرونائزیشن فیچر کے ساتھ آن لائن اور آف لائن سپورٹ حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام مردم شماری کے تینوں مراحل یعنی مردم شماری سےپہلے، مردم شماری کے مرحلے اور مردم شماری کے بعد کے مرحلے میں پی بی ایس کو مدد کرے گا۔
مزید برآں، نادرا پی بی ایس میں ڈیجیٹل امیجریز کے ساتھ مردم شماری کے ڈیٹا کے مرکزی ڈیٹا بیس کے لیے ڈیٹا سینٹر کی خدمات کو بھی توسیع دے گا۔ اس کے علاوہ کال سینٹر خدمات کے ساتھ ایک خصوصی ویب پورٹل بھی تیار کیا جائے گا۔ ایک صارف دوست ویب پر مبنی پورٹل میں خود شماری کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جو عام لوگوں کو مردم شماری کے وقت اپنے مقام پر ان کی عدم دستیابی کی صورت میں رجسٹر کرنے کے قابل بنائے گی۔ نادرا پی بی ایس کے عملے اور فیلڈ شمار کنندگان کی ضروری تربیت کا کورس منعقد کرے گا۔