پٹرول اور چینی کو مصنوعی بحران کہنے والے آج کہتے ہیں چائے بھی چھوڑ دو،بابر اعوان

اسلام آباد()پی ٹی آئی رہنماء وسینئر قانون دان بابر اعوان نے انسداددہشتگردی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ۔احتساب عدالت کی عمارت سائفر نوازش سازش اور مداخلت کے بعد خالی ہونے جارہی ہے،،سائفر کا نتیجہ گرینڈ این ار او ٹو تھا،فیٹیف قانون سازی کے وقت ایک ترمیمی ایجنڈا پیش کیا گیا تھا ل،117 بڑے مقدمات کو سامنے رکھ کر34 نقاطی ترمیم ایجنڈا ترتیب دیا گیا، جس ملک میں شراب پر پابندی نہیں اس ملک میں بچوں کو چاکلیٹ پر پابندی ہے،تاکہ اپنی کوکو مومو بیچی جاسکے،پٹرول اور چینی کو مصنوعی بحران کہنے والے آج کہتے ہیں چائے بھی چھوڑ دو،وفاقی بینک میں ڈالر کی قیمت 212 روپے تک پہنچ چکا ہے،ابھی مہنگائی آئی ہے پندرہ دن بعد تباہی آنے والی ہے،تنخواہ دار اور مزدور طبقہ نے سارا نظام بدل دیا ہے،لوگوں کی حکومت لوگوں کے زریعے آتی ہے،ادھر ایلیٹ کی حکومت ایلیٹ کے زریعے بنائی گئی،عمران خان سے خوف زدہ ہونا چھوڑ دو، حکومت اسکا جواب دے سرکاری ملازم کس کی اجازت سے اسرائیل گیا، سرکاری ملازم کی واپسی پر اس کی کوئی تحقیقات ہوئی کہ وہ اسرائیل کیوں گیا؟ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے،اسرائیل کو کسی قیمت پر تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسرائیل کیساتھ خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں۔