اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معیشت تباہ کردی گئی،ملک میں چینی آٹا کے سکینڈلز ہیں،نظام کے اندر مداخلت کیوجہ سے یہ دن دیکھنے ہڑ رہے ہیں،جب نظام میں مداخلت ختم ہوگی تو معاملات ٹھیک ہونگے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو کیا گیا سب کے سامنے ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فون کرکے اراکین کو بلایا گیا،آج تک ہمیں ہمارا جرم نہیں معلوم ہوسکا،نئے چیئرمین نیب کی سمری دندان ساز صدر کو بھیجی گئی،صدر صاحب دندان سازی کے معاہدے سائن کرنے میں مصروف ہیں،اس حکومت کی گنتی بھی کمزور ہے، غلطی شاید قائد اعظم کی تھی جو ملک بنا گئے،اس ملک میں الیکشن چوری ہوا اور فواد چوہدری کی حکومت قائم ہوئی،استعفے اور عدم اعتماد کا آپشن بھی موجود ہے،وقت پر استعمال کیا جائے گا،جب تک آئینی نظام میں مداخلت ختم نہیں ہو گی ملک صیح نہیں ہو گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">