وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ طاہرہ گل نامی خاتون کی طرف سے دائر درخواست میں وزارت تعلیم، وفاقی تعلیمی بورڈ اور ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاکہ آئین پاکستان کے مطابق پانچ سے سولہ سال تک تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے،وفاقی دارالحکومت میں بچوں کو اس بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے،وزارت تعلیم کے پالیسی بیان کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ ہڑتال پر ہیں،یہ تمام صورتحال پاکستان کی مہذب معاشرہ ہونے کا امیج تباہ کر رہی ہے،فریقین کو سکولز کھولنے کی درخواست کی لیکن بےسود رہی،سپریم کورٹ بھی اپنے احکامات میں تعلیم کو ترقی کی بنیاد قرار دے چکی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو سکولز کھولنے کا حکم دے۔