فیٹف(FATF) کی سفارشات کی کمپلائنس میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ہدایات پر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی کاروائی.

اسلام (سی این پی) فیٹف(FATF) کی سفارشات کی کمپلائنس میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ہدایات پر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی کاروائی. ایف آئی اے اسلام آباد زون کا واہ کینٹ میں 5 غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلروں پر چھاپے. چھاپوں کے نتیجے میں 06 افراد کو گرفتار کرکے 7.92 ملین روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی.خفیہ اطلاع ملنے پر ایف آئی اے اسلام آباد زون کے کمرشل بینکنگ سرکل کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹراحمد رضوان خان اور سب انسپکٹر ندیم اختر اعوان کی قیادت میں ایک اسپیشل 10 رکنی ٹیم نےکامیاب کاروائی کی.


کاروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کمپنیز(Smile منی چینجر, مرجان ٹریڈرز, سونی موبائل اینڈ منی چینجر) پر کی گئی. گرفتار کرنسی ڈیلروں میں( اجمل حسین ,شہزاد بشیر منیب ,محمد شبیر, خرم شہزاد اور منظور خان) شامل ہیں.
برآمد کی گئی غیر قانونی غیر ملکی کرنسی میں امریکی ڈالر, کینیڈین ڈالر, یورو,جاپانی ین, سعودی ریال, ڈینش کرون اور اماراتی درہم وغیرہ شامل ہیں. کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی. ڈائریکٹر وقار احمد چوہان.