وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔
سلیمان شہباز کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران اسماعیل نے سولر کنٹریکٹ کے حوالے سے بےبنیاد الزامات لگائے۔
سلیمان شہباز نے عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجتے ہوئے 14روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران اسماعیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔
اس سے قبل شریف گروپ آف کمپنیز کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ عمران اسماعیل کا وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز پر الزام لغو اور بے بنیاد ہے، سابق گورنر سندھ نے شہباز شریف کے بیٹے سے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔