تھرپارکر میں مختلف بیماریاں پھوٹنے سے 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں مختلف بیماریوں کے باعث مور مرنے لگے ہیں۔
مختلف بیماریوں کے باعث گائوں لسیو، ڈیڑو، ڈابھڑی اور چھو میں ایک سو سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گائوں میں روزانہ بیس سے زائد مور پرندے مرجاتے ہیں، محکمہ جنگلی حیات ہمارے علاقے میں ٹیمیں بھیج کر موروں کو ویکسینیشن کریں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تھر کی خوبصورتی موروں اور ہرنوں سے ہے اگر وہ مختلف بیماریوں کے باعث مرگئے تو تھر کی خوبصورتی ختم ہوجائے گی۔علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ مور اچانک آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوجاتے ہیں۔