فیصل آباد (سی این پی)فیصل آباد کے علاقے امین پور بنگلہ بائی پاس کے قریب مبینہ ڈاکو کی ٹریفک وارڈن سے ڈکیتی کی کوشش، اس دوران ٹریفک وارڈن کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دونوں کو گولیاں لگ گئیں، نامعلوم مسلح ڈاکو موقع ہی دم توڑ گیا جبکہ زخمی ٹریفک وارڈن اقبال زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔