لوک ورثہ فنڈز میں خردبرد کا ریفرنس، نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سینیٹر روبینہ خالد وغیرہ کے خلاف لوک ورثہ فنڈز میں مبینہ خردبرد ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے بغیرکاروائی سماعت2 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔