وفاقی وزیر ہائوسنگ مولانا عبدالواسع اور وفاقی سیکرٹری کا کشمیر ایونیو اپارٹمنٹس اور لائف سٹائل ریذیڈینسی سیکٹر جی 13 کا دورہ

مولانا عبدالواسع وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور افتخار علی شلوانی وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوسنگ اتھارٹی کے ہمراہ کشمیر ایونیو اپارٹمنٹس اور لائف سٹائل ریزیڈنسی سیکٹر جی تیرہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ وفاقی ملازمین اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور جو منصوبے خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث معطل ہیں اس پر بھی جامع پالیسی مرتب کی جاۓ اور کام دوبارہ شروع کروا کر ان کے حقداران کو جلد ازجلد ڈیلیور کیے جائیں۔منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


اس موقع پر سیکرٹری افتخار علی شلوانی نے کہا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کے رہائشی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے اور ان مسائل کے فوری حل کیلیۓاقدامات بھی کیے جائیں ۔