اسلام آباد(سی این پی)وفاقی سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی کی زیر صدارت سرکاری دفاتر کی عمارتوں کی سولرائزیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو۔اجلاس کے دوران اراکین نے سرکاری دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے قلیل مدتی منصوبے کی تیاری اور چھوٹے صارفین کو زر اعانت (سبسڈی) یا رعایتی قرضوں کے ذریعے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا۔ افتخار علی شلوانی کا خیال تھا کہ سرکاری دفاتر کی عمارتوں کی سولرائزیشن سے کئی گنا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
وزیر اعظم کے پائیدار اور سبز توانائی کے فروغ کے لیے وژن کے مطابق، وزیر اعظم نے بڑی بڑی سرکاری عمارتوںکی شمسی توانائی منتقلی کے ضمن میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی تھی جس میں مختلف وفاقی وزراء، وفاقی سیکرٹریز اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز شامل تھے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">