غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کے مالک نعیم اعجاز کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی (سی این پی )غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کے مالک نعیم اعجاز کو آئیندہ دو ہفتے کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاملزم کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے سے دہشتگردی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا جس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا ہے

ملزم پر دہشتگردی ،قتل ،اغواء اور زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کے مقدمات درج ہیںاس کے ساتھ ساتھ آ ئے روز چکری کے علاقے میں فائرنگ ، قتل اور دہشتگردی سے اس سوسائٹی کے مالکان نے علاقے کا امن تباہ کر کے رکھا ہوا ہے

عدالت کا سخت نوٹس ہے کہ اس طرح کے لوگوں کو کسی بھی قیمت پر کوئی بھی ریلیف نہیں دیا جاے گا اور غیر قانونی قبضہ میں لی گئی زمینوں کو واگزار کروایا جائے گا تمام ادارے مکمل ایکشن میں آ گئے ہیں اور سوسائٹی سیل کرنے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے