لاہورکے علاقے بادامی باغ میں ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو قتل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بادامی باغ کےعلاقے میں عثمان چوک کے قریب پیش آیا، محمد اشرف راہی بار کونسل کے سیکرٹری تھے، مقتول کی دو بیٹیاں ہیں، پچاس سالہ اشرف راہی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حمزہ شہباز نے سیکرٹری پنجاب بار کے قتل کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ حمزہ شہباز نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا، انہوں نے مقتول اشرف راہی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔