واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 21 ہزار 900، اخراج 1 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے جبکہ ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 35 لاکھ 42 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
اپنے بیان کے ذریعے واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 30 ہزار 100 کیوسک، اخراج 10 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 50 ہزار 100 اور اخراج 2 لاکھ 50 ہزار 900 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے کہا کہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 54 ہزار 600 کیوسک ہے جبکہ ہیڈمرالہ چناب میں پانی کی آمد 94 ہزار 700 اور اخراج 85 ہزار 700 کیوسک ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ منگلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 12 لاکھ 86 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 78 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا نے یہ بھی کہا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 49 لاکھ 6 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔