سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے، کیس کے فیصلے سے قبل ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن عدالت عظمیٰ کے باہر پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کے درمیان سپریم کورٹ کے باہر دھکم پیل بھی دیکھنے میں آئی، جس پر پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔