اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس سے متعلق کیسز میں سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز آصف ذرداری وغیرہ کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود کے علاوہ فاروق ایچ نائیک کے جونیئر رافع ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت کو بتایاگیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ2022 ء کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیاہے جو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے،وکلاء کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر سماعت 7 ستمبر تک کیلئے جبکہ آصف علی ذرداری اور فریال تالپور وغیرہ کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بھی7 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">