محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمالی و مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں الگ تھلگ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور گلگت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ، مری سترہ، لاہور اور پشاور چھبیس، کراچی اٹھائیس، کوئٹہ بائیس اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، جموں، اننت ناگ، بارہمولہ اور لیہہ میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ابر آلود موسم متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر تئیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ بارہ، پلوامہ اور شوپیاں اٹھارہ جبکہ اننت ناگ اور بارہمولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔