سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی بغیر رقم ادا کیے ٹھیلے سے فروٹ لینے کی شکایت کا معاملہ،ٹھیلے کے مالک کو اپنے دفتر مدعو کیا

اسلام آباد(سی این پی)سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی فروٹ ٹھیلے سے بغیر پیسے دئیے فروٹ لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا، آئی جی اسلام آباد نے فروٹ ٹھیلے والے دو لڑکوں کو اپنے دفتر مدعو کیا اور پولیس اہلکاروں کے اس فعل پر دونوں لڑکوں سے معذرت کا اظہارکرتے ہوئے دونوں کو ہزار ہزار روپے نقد رقم ادا کی،
آئی جی نے تینوں پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، آئی جی کے سوال پر فروٹ ٹھیلے والے لڑکوں نے بتایا کہ انہیں فروٹ کے 100روپے ادا کئے گئے تھے جو کہ لگ رہاتھا کہ وہ یہ بات پریشر میں کررہے تھے جس پر آئی جی نے سیکٹر جی تیرہ چوکی کے تمام عملہ کوبھی فوری طورپر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ٹھیلے والے لڑکوں نے آئی جی اسلام آباد کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔
آئی جی نے کہا کہ کسی بھی پولیس اہلکار کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنے پڑے گا، اسلام آباد پولیس خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے، کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔