متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں مختلف شعبوں کی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مختلف شعبوں کی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، جس میں گیس، توانائی کا انفرااسٹرکچر، قابل تجدید توانائی اور صحت کا شعبہ شامل ہے۔
اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ گراوٹ کا شکار روپیہ کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔