پاکستان اور کمبوڈیا نے ہر سطح پر دوطرفہ روابط اور مذاکرات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے تاکہ ثقافتی اور عوامی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ اتفاق رائے آج(ہفتہ) PHNOM PEKIH میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کمبوڈیا کے وزیراعظم HUN SEN کے درمیان آسیان علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں ہوا۔کمبوڈیا کے وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ریمارکس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان کے تکنیکی معاونت کے پروگرام کے ذریعے کمبوڈیا کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔انہوں نے آسیان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔