عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے گھر پر چھاپے کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شیخ رشید احمد کے گھر پر چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے افواہوں پر کان نہ دھریں۔
شیخ رشید احمد کےگھر چھاپے کا معاملہ۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 9, 2022
یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا ہے۔