غیر قانونی ہائوسنگ پراجیکٹ واپڈا ٹائون میں اربوں روپے کی انویسٹمنٹ ڈوبنے کا خطرہ، انویسٹر پریشانی کا شکار

اسلام آباد(سی این پی) غیر قانونی ہائوسنگ پراجیکٹ واپڈا ٹائون میں اربوں روپے کی انویسٹمنٹ ڈوبنے کا خطرہ، انویسٹر پریشانی کا شکار ہو گئے،و زیراعظم پاکستان کی طرف سے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائیٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت، اسلام آباد کے علاقہ سنگ جانی میں واپڈا ٹائون کے نام سے ایک ہائوسنگ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس میں بلاک اے، بی ، سی ، ڈی اور ای بنائے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے چند پراپرٹی ڈیلرز نے شہریوں کو سہانے خواب دکھا کر یہاں پر پلاٹ فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ڈیلروں کے ایک گینگ نے سربراہ پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی میں دفتر بنا رکھا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مافیا نے جس پلاٹ کی قیمت پانچ مرلے اڑھائی لاکھ روپے تھی خود ہی انویسٹمنٹ کروا کر شہریوں کو دس لاکھ روپے میں فروخت کر دئیے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے واضح احکامات جاری کئے کہ کوئی سوسائٹی تشہیر نہیں کر سکتی پلاٹ فروخت نہیں کر سکتے مگر اسلام آباد کے چند سرکاری افسران سے ملکر اس سوسائٹی نے مبینہ طور پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ جڑواں شہروں کے شہریوں کے اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ ہے کہ ابھی تک اس ہائوسنگ پراجیکٹ کا این او سی نہ لیا گیا اس کے باوجود وہاں پر پلاٹوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی غیر قانونی ہائوسنگ پراجیکٹ کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے رابطہ پر بتایا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا انہوں نے کہا کہ اگر بغیر این او سی خریداری فروخت کا سلسلہ جاری ہے تو اس کو بند کر دیا جائےگا۔