عمران خان کے دل و دماغ میں انتقام کی آگ بجھ ہی نہیں رہی:مریم اورنگزیب

لاہور:(سی این پی)پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دل و دماغ میں انتقام کی آگ بجھ ہی نہیں رہی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ او ائی سی کے اہم اجلاس کے موقع پر بھی عمران خان کے اعصاب پر شریف فیملی سوار ہے۔ او ائی سی اجلاس کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر نہ ہونے پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملہ پر بھی بین الاقوامی سطح پر کانفرنس ہونا چاہے۔۔ او آئی سی میں کشمیر کا ایشو کیوں زیر بحث نہیں آسکتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے آر ٹی ایس سے عمران خان نے ووٹ لئے اور اب سافٹ وئیرز کے ووٹ لینا چاہتے ہیں۔