او جی ڈی سی ایل صوبہ بلوچستان میں تعلیم فاونڈیشن گرامر اسکول کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 28.248 ملین کی مالی امداد فراہم کرے گی

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) پاکستان کو ایک خوشحال ملک دیکھنے کی ہمیشہ خواں ہے اور نادار اور غریب لوگوں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ او جی ڈی سی ایل اپنے آپرییشنز ایریا کے قرب و جوار میں بسنے والوں لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز او جی ڈی سی ایل نے بطور مالی معاونت فراہم کرنے والے شراکت دار اور تعلیم فاونڈیشن کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ تعلیم فاونڈیشن اس منصوبے کو تندہی سے نافذ کرے گی جس میں اسکول کوہلو میں جسمانی، تعلیمی اور مہارت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تزئین و آرائش، مرمت اور اپ گریڈیشن شامل ہے۔

او جی ڈی سی ایل کوہلو میں تعلیم فاونڈیشن گرامر اسکول کو اپ گریڈکرنے کے لئے تعلیم فاونڈیشن کو28.248 ملین روپے کی مالی مدد فراہم کرے گی۔ یہ پروجیکٹ ضلعی تعلیمی منصوبوں، اہداف کے ساتھ منسلک ہے اور اس علاقے میں تعلیمی ادارے کو مضبوط کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ جس کے جڑیں کمیونیٹیز میں اچھی طرح سے ہیں اور اسے حکومتی حکام کے حمایت بھی حاصل ہے۔ یہ اسکول ضلعی انتظامیہ کے براہ راست کنٹرول اور نگرانی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلایا جائے گا۔ عملدرآمد کرنے والا پارٹنر سکول کی تکمیل کے بعد اس امر کو یقینی بنائے گا کہ تمام بچوں کو بغیر کسی امتیاز کے مساوی بنیادی تعلیم دی جائے اور تعلیمی ماحول میں بہتری، طلباء کے اندراج میں بتدریج اضافے کو برقراررکھا جائے گا۔