بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی وفاقی و صوبائی حکومت ملکر ہر ممکن مدد کریگی، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(سی این پی) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تاریخ میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اور ان نقصانا ت کے ازالے کیلئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ملکر متاثرین ہرممکن مدد کرے گی بلوچستان میں ڈیم ٹوٹنے کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا اس بار بارشوں سے زیادہ ڈیمزٹوٹنے سے تباہیاں ہوئی ہیں اور ان کی تمام تر ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے ڈیمز بناتے وقت ناقص میٹریل استعمال کیا ہے صوبائی حکومت اس سلسلے میں فوری طور پر ان ٹھیکیداروں اور افسران کے خلاف کارروائی کریں جنہوں نے اسے ناقص ڈیمز بنائے ہیں‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ‘مسلم باغ‘ نسئی‘کان مہترزئی سمیت دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر متاثرین اور قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ اس وقت صورتحال انتہائی خراب ہے تمام سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ سیاست کرنے کی بجائے بارشوں سے متاثر ہونے والے متاثرین کی بحالی کیلئے تعاون کریں تاکہ ان کے مشکلات کو کم کیا جاسکے اس وقت بلوچستان کے تمام اضلاع اور علاقے شدید طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہے اب تک متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان نقصانات ہو پورا کرنے کیلئے وفاقی حکومت تمام تر وسائل بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں خرچ کرینگے باغات اور کھڑی فصلات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور مال مویشی بھی ختم ہونے کے قریب ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں اور عوا م کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائینگے۔