مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین شکایات سیل پنجاب کی فیصل آباد میں ناانصافی کا شکار بچی خدیجہ کے گھر آمد، انصاف دلانے کی یقین دہانی

فیصل آباد(سی این پی )مشیر وزیراعلی پنجاب و چیئرمین شکایات سیل پنجاب زبیر احمد خان کی وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر فیصل آباد میں ناانصافی کا شکار بچی خدیجہ کے گھر آمد ان سے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات۔

اس موقع پر آپ کا کہنا تھا کہ ملزم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نا ہو آپ کو انصاف دلایا جائیگا میں چوہدری پرویز الٰہی کی خصوصی ہدایت پر آپ کے پاس آیا ہوں اور سی پی اور اور ڈی سی سے ملاقات کر کے انکو وزیراعلی پنجاب کا پیغام اور ہدایت پہنچا کر آیا ہوں کہ جلد از جلد جو ایک ملزمہ بقایا ہیں اس کو بھی گرفتار کریں اور ان کو کیفرکردار تک پہنچائیں اور عبرت کا نشان بنائیں تاکہ کوئی کسی غریب کی تزلیل نا کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ پوری قوم کی بیٹی ہیں وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہی کی ہدایات پر میں آپکی خدمت میں چوبیس گھنٹے حاضر ہوں اور جب تک اس واقع کے ایک ایک کردار کو اس کے انجام اور آپ کو انصاف نہیں مل جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔آپ نے ابھی تک ہونے والی کارروائی پر آئی جی پنجاب، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمیشنر فیصل آباد، ایس ایس پی انویسٹیگیشن فیصل آباد اور پولیس کی کارکردگی کا سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور واقع کی مکمل اور جامع روپورٹ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔