اسلام آباد پولیس تھانہ جات اور دفاتر میں جدید سافٹ وئیر متعارف، سائلین کے مسائل فوری حل ہونگے بلکہ مقدمات کے اندراج اور اس پر ہونے والی کارروائی کو شفاف بنانے میں اہم کردار اداکرے گا

اسلام آباد(سی این پی) اسلام آباد پولیس تھانہ جات اور دفاتر میں جدید سافٹ وئیر متعارف کروا رہی ہے جس سے نا صرف سائلین کے مسائل فوری حل ہونگے بلکہ مقدمات کے اندراج اور اس پر ہونے والی کارروائی کو شفاف بنانے میں اہم کردار اداکرے گا، اس سسٹم کا مقصد مقدمات کے اندراج کا مکمل ریکارڈ رکھنا، سائلین کی طرف سے درج کی گئیں شکایات کو ٹائم فریم میں حل کرنااور جرائم پیشہ افراد کا مکمل کریمینل ریکارڈ محفوظ رکھنا ہے،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزصادق علی ڈوگر
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس کے ویژن کے مطابق اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک نیا سافٹ وئیر متعارف کروایا جا رہا ہے جس کا مقصد مقدمات کے اندراج کا مکمل ریکارڈ رکھنا، سائلین کی طرف سے درج کی گئیں کمپلینز کو ٹائم فریم میں حل کرنااور جرائم پیشہ افراد کا مکمل ڈیٹا رکھنا ہے، اس سسٹم سے ناصرف سائلین کے مسائل فوری حل ہوں گے بلکہ مقدمات کے اندراج اور اس پر ہونے والی کارروائی کو شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، اس سسٹم کے حوالے سے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ایک ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب پولیس کے افسران نے اسلام آباد پولیس کے تمام ریڈرز،محررز،فرنٹ ڈیسک عملہ،شفٹ انچارج،سی آر او اور کمپیوٹر آپریٹرز کو اس کے فیچرز کے بارے میں بریف کیا گیا، اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرصادق علی، ایس پی ہیڈکوارٹر عارف حسین شاہ اور دیگر سینئرافسران و جوان موجود تھے۔


ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے خطاب میں کہا کہ تمام تھانہ جات میں ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور درستگی کے لئے مزید کمپیوٹر آپریٹر تعینات کئے جائیں گے اور کسی بھی آپریٹر کو سپیشل ڈیوٹی پر نہیں بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کا ویژن ہے کہ سائلین کے مسائل فوری حل کیے جائیں ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، درج کی جانے والی درخواستیں ٹائم فریم میں حل ہو جانی چاہیے،مقدمہ کو فوری اندراج کیا جائے۔