پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش کے متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہاں دیکھیں تباہی ہی تباہی ہے، مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کرنی ہے، بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے 25 ہزار روپے متاثرین کو دیےجائیں گے جب کہ اگلے مرحلےمیں بحالی کاکام کیاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں ہونے والی بارش کا پریشر دنیا بھر کا کوئی ڈرین کا نظام اٹھا نہیں سکتا تھا، وفاقی حکومت سے پہلے بھی درخواست کی اب مزید اضافے کی ڈیمانڈ ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں بارش کے متاثرین نے سرکار کی طرف سے راشن، ٹینٹ اور سہولیات کی عدم فراہمی پر بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑیاں روک دی تھیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اور خاندان کھلے آسمان تلے بھوکے بیٹھے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان سے ملنے کو بھی تیار نہیں۔بارش متاثرین نے لاتعداد افراد کی بیماری کا بھی شکوہ کیا کہ بیمار افراد بھی کھلے آسمان تلے ہیں۔