چلڈرن اسپتال لاہور کے ایک ڈاکٹر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا، ڈاکٹر سعود کو سوشل میڈیا پر اداروں پر تنقید کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار ڈاکٹر کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ڈاکٹر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ ملزم حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا ٹرینڈ چلاتا تھا۔