پاک پی ڈیبیلو ڈی کے مینٹنس سٹاف کی پوسٹنگ ٹرانسفر کے لیے کوئی رول پالیسی نہیں۔نارتھ زون میں لاٹوں میں ٹرانسفر یں جاری
سی بی اے انتظامیہ سے ملکر انتقامی کاروائیوں میں مصروفِ پاکستان پی ڈیبلیو ڈی نیشنل ورکرز یونین کے صدر محمد صدیق اعوان،سیکریٹری جنرل محمد عظیم باجوہ، نذیر جاوید اور عہیدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا ھے کہ پاک پی ڈیبیلو ڈی کی مینٹینس سٹاف کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی لیے کوئی رول پالیسی نہیں۔ جہاں جی چاہیے جتنے مرضی سٹاف ممبرز پوسٹ کر دیے جاتے ھیں۔ رول پالیسی 2019 میں مقرر تعداد پر عمل نہ کر کے انتظامیہ قانون کی دھجیاں اڑا رھی ھے جسمیں سی بی اے جو نیشنل ورکرز یونین کے علاوہ تمام یونین پر مشتمل ھےاور مشکل سے جیتی ھے انتظامیہ کا ساتھ دے رھی ھے اور ریفرنڈم میں جن پولنگ بوتھوں پر وہ کمزور رھے وہاں سے نیشنل ورکرز یونین کے عہدیداران ،ووٹر سپورٹرز اور ورکرز کو دور دراز ٹرانسفر کرایا جا رھا ھے غریب ملازمین جو پہلے ہی ھو شربا مہنگائی اور حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پریشان ھیں کو مزید تنگ اور پریشان کیا جا رھا ھے۔ورکرز کو 3/4 کینوینس تبدیل کر کے نئی جگہ پر جانا پڑتا ھے اور سینکڑوں روپے کرایہ خرچ ھوتا ھے ۔جبکہ کلاس فور کی پوسٹنگ نذدیک تریں ھونی چاہیئے۔
اس سلسلہ میں نیشنل ورکرز یونین اعلیٰ حکام تک مطلع کر چکی ھے لیکن معمالہ ملکی سیاست کی طرح طول پکڑتا جا رھا ھے جس سے ادارے کاصعنتی امن متاثر ھو سکتا ھے۔ کیونکہ اس وجہ سے ورکرز میں شدید پریشانی اور نفرت پیدا ھو چکی ھے۔ جس کا سربراہ کو نوٹس لیناچاہیے۔
عیہدیدارن نے وفاقی وزیر ھاوسنگ و تعمیرات جناب عبدلواسح اور سیکریٹری ھاوسنگ و ورکس جناب افتخار علی سیلوا نی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">