اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس میں ملزمان کی جانب سے نیب ایکٹ2022ء کے تحت دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کا حکم سنادیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے بیرسٹرقاسم نواز عباسی اور دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے،فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہاکہ نیب ترمیمی بل کے تحت ریفرنس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ یاد رہے کہ ریفرنس میں اعجاز ہارون، ندیم مانڈوی والا ، طارق محمود سمیت سات ملزمان نامزد تھے، ملزمان نے نیب ریفرنس کو چیلنج کر رکھا تھا، درخواست میں احتساب عدالت کا دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">