پیٹرولیم مصنوعات کوڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا پیٹرولیم مصنوعات کوڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق اوگرا میں ڈی ریگولیشن کے پہلےمرحلے سے متعلق اجلاس میں تیل کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ تیل کمپنیوں نے ڈی ریگولیشن سے متعلق اپنا مؤ قف اور تجاویزپیش کیں۔ترجمان نے بتایا کہ اوگرا دوسرے مرحلے میں تیل ریفائنریز اور دیگرشراکت داروں سےبات کرےگا، شراکت داروں سے ڈی ریگولیشن کا روڈ میپ تیارکرنے پر تجاویز لی جائیں گی۔