ایشیابحرالکاہل کی پارلیمانوں کے لئے ”پائیدارترقی کے اہداف کے حصول”کے بارے میں تیسرا بین الپارلیمانی علاقائی یونین سیمینارکل اسلام آباد میں شروع ہورہاہے۔دوروزہ سیمینارکی میزبان قومی اسمبلی ہے وزیراعظم شہبازشریف افتتاحی اجلاس میں شرکت کریںگے۔سیمینارتباہ کن بارشوں، سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے کے تناظرمیں منعقدہورہاہے جن کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں تین کروڑتیس لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے۔سیمینارکامقصدکمزورترقی پذیرممالک خصوصا ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں عالمی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کواجاگرکرناہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">