وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی کی وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ سینیٹر شوکت ترین سے ملاقات، ای کامرسے تحت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے ہوں گے

اسلام آباد(سی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی کی وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ سینیٹر شوکت ترین سے ملاقات ۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ای کامرس کے ذریعے عالمی منڈی میں تجارت کو بڑھانے ، نوجوانوں کے لئے کامیاب پاکستان کے تحت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ای کامرس کے شعبہ سے منسلک افراد کو رقوم کی ترسیلات کی مد میں درپیش چیلنجز سے متعلق امور زیر غور آئے