بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج (ہفتہ) ضلع شوپیاں سے سینئر حریت رہنما اور معروف مذہبی مبلغ مولانا سرجان برکاتی کو گرفتار کر لیا۔
مولانا سرجان برکاتی کی گرفتاری تین معروف مذہبی رہنماؤں مولانا عبدالرشید داؤدی، مشتاق احمد ویری اور عبدالمجید ڈار المدنی کو قابض حکام کی جانب سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے دو دن بعد عمل میں آئی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے IIOJK بھر میں بھارتی پولیس اور فوجیوں کی جانب سے جاری گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔