کرسمس کی تقریبات کی مناسبت سے نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد،سیکرٹری انفارمیشن شاہیراشاہد اس موقع پر مہما ن خصوصی تھیں

اسلام آباد(سی این پی)کرسمس کی تقریبات کی مناسبت سے نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔سیکرٹری انفارمیشن شاہیراشاہد اس موقع پر مہما ن خصوصی تھیں۔سیکرٹری انفارمیشن شاہیراشاہد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ ریڈیو ان کا دوسرا گھر ہے اور اس عظیم ادارے کے کھوئے ہوئے مقام کی بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان محمد عاصم کھچی کی طرف سے ریڈیو پاکستان کی بہتری کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی،انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔اس سے پہلے ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم کھچی نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے جو ہمیں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رسومات میں آزادی کا درس دیتا ہے۔انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں ملک کے لئے زبردست خدمات پیش کرنے پر پاکستان میں مقیم مسیحی برادری کو خرا ج تحسین پیش کیا۔بشپ طارق جان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی برادری ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردارادا کرتی رہے گی ۔انہوں نے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کرنے پر ریڈیوپاکستان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کرسمس کے گیت اور دعائیں پیش کی گئیں۔