آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آبادمیں منعقد ہوا،جس میں مالی سال 2021-22 کے سالانہ مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ اس مالی سال (2021-22) کے دوران کمپنی کی نیٹ سیلز 335.463 ارب رہی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال 2020-21 میں کمپنی کی نیٹ سیلز 239.103 ارب روپے تھی۔ کمپنی کا خالص منافع 133.783 ارب روپے رہا اور 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں فی شیر آمدن31.11 روپے فی شیئر رہی۔ علاہ ازیں او جی ڈی سی ایل نے مذکورہ مالی سال میں مختلف ٹیکسیز کی مد میں 98.737 ارب روپے حکومتی خزانے میں جمع کرائے۔
گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں بورڈ آف دائریکٹرز نے چوتھا عبوری نقد منافع 2.50 روپے فی شیئر دینے کی بھی منظوری دی۔ یہ پہلے دیے گئے عبوری منافعے4.75 روپے فی شیئر کے علاوہ ہے۔
مذکورہ مالی سال 2021-22 میں او جی ڈی سی ایل نے سیسمک، ڈرلنگ، ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">