اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزہر احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نارووال سپورٹس سٹی جو عمران حکومت نے ریفرنس بنایا تھا اس کو ہائیکورٹ نے ختم کیا،عمران حکومت ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی،عمران نیازی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ(ن)کی کردار کشی کی گئی،عمران نیازی کی حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس سے زیادہ کسی دور میں کرپشن نہیں ہوئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تنزلی کا شکار ہوا،ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے،عمران نیازی کے سینے میں پتہ نہیں کیسا دل ہے جو اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہے،ایک ایک جلسہ میں 50 ،50 کروڑ لگا رہا ہے اگر عوام پر خرچ کرتا تو دو اضلاع کو ٹھیک کیا جا سکتا تھا،سیلاب کی مد میں فنڈ اکٹھا کر کے جلسے میں لگا رہا ہے جیسے شوکت خانم کیلئے فنڈز جمع کر کے کہیں اور استعمال کیے گئے، ہم نے ملک کا انفراسٹرکچر کھڑا کرنا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،عمران خان فارن ایجنڈے پر کام کر رہا ہے،جو لوگ عمران خان کو فنڈنگ دیتے ہیں وہ اس سے کام بھی لے رہے ہیں، عمران نیازی پاکستان کے ہر ادارے سے اعتماد خراب کر رہا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے فوج کو عدلیہ ،اور پاکستان کے آئین کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے،اس کے میزائل کا ایک ہی ٹارگٹ ہے اداروں کی بے توقیری کرنا ہے،عمران نیازی کا مطالبہ ہے کہ سائیفر کی تحقیقات کرنا ،حالانکہ سب نے کہہ دیا کہ اس میں کچھ نہیں ہے، پاکستانے اداروں نے تو کہہ دیا ہے کہ اس میں کچھ نہیں ہے یہ غیر ملکی ایجنسیوں سے تحقیقات کروانا چاہتے ہیں، پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ،پاکستان ایک آزاد ملک ہے، احسن اقبال نے کہاکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا،معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا،ہم نے ملک کا انفراسٹکچر دوبارہ تعمیر کرنا ہے،عمران خان کو فارن فنڈنگ مفت میں نہیں آتی،ملک کے نازک حالات میں سیاست کو ترجیح دینا ٹھیک نہیں،چور دوستوں کو چور کہتا ہے،عمران خان نے عدلیہ فوج پارلیمنٹ کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے،کورٹ نے ریفرنسز کو ختم کیا،نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس عمران خان کی حکومت نے بنایا تھا،عمران نیازی نے جھوٹے الزامات لگا کر لیگی رہنماؤں کی کردار کشی کی، عمران نے لوگوں کی زکوہ کا پیسہ کھایا،گزشتہ دور حکومت میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، آپ کی آزادی کی ضرورت نہیں ،تم ملک کو غلام بنارہے ہو،قوم اس شخص کو جان چکی ہے جلد اس کی سیاست ٹائیں ٹائیں فش ہو جائے گی، عمران نیازی نے فوج کو عدلیہ ،اور پاکستان کے آئین کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے،اس کے میزائل کا ایک ہی ٹارگٹ ہے اداروں کی بے توقیری کرنا ہے،عمران نیازی کا مطالبہ ہے کہ سائیفر کی تحقیقات کرنا ،حالانکہ سب نے کہہ دیا کہ اس میں کچھ نہیں ہے، پاکستانے اداروں نے تو کہہ دیا ہے کہ اس میں کچھ نہیں ہے یہ غیر ملکی ایجنسیوں سے تحقیقات کروانا چاہتے ہیں،پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ،پاکستان ایک آزاد ملک ہے، پاکستان کے عالی ادارے سے چیز کیک ہوئی ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیں،
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">