میرے خلاف کیس جعلی کیس ہے،میں نے ہمیشہ وقت پر ٹیکس ریٹرن جمع کرائے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(سی این پی)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں حال ہی میں پاکستان پہنچا ہوں،پرسوں رات واپسی ہوئی اور کل بھی کوشش کی تھی کہ عدالت آؤں،کل جج صاحب چھٹی پر تھے،ایک چینل نے یہی خرافات اور جھوٹ اپنے چینل پر چلایا،اس چینل کی بدقسمتی کہ یو کے میں بھی وہ چیزیں چلائیں،چینل نے تین کروڑ ہرجانہ ادا کیا،میں نے وہ پیسہ غریبوں کو عطیہ کر دیا،عمران خان حکومت میں کوئی دن ایسا نہیں جاتا تھا جب بلند بانگ دعوے نہ کیے جاتے ہوں، بدترین مجرم کھلا پھر سکتا ہے جبکہ نیک انسان کو تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں،عمران خان حکومت نے میرا پاسپورٹ منسوخ کرایا تھا،ایمبیسیز کو کہا گیا تھا کہ کہیں سے بھی اپلائی کرے تو پاسپورٹ نہیں دینا، میرے خلاف کیس جعلی کیس ہے،میں نے ہمیشہ وقت پر ٹیکس ریٹرن جمع کرائے، اسحاق ڈارنے کہاکہ جنہوں نے یہ کیسز بنائے انہیں شرم آنی چاہیے،پاکستان اس وقت بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ہے، عمران خان کی حکومت نے اس ملک کا وہ برا حال کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکتا،اگر پاکستان اسی ڈگر پر چلتا تو پاکستان بڑی معیشت بننے جا رہا تھا،ملک کو پانامہ اور دیگر ڈراموں نے بہت نقصان پہنچایا، مجھے چوتھی مرتبہ عوام کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے،ایک سیاست دان کو تکبر اور منفی سیاست کی جگہ کچھ نہیں آتا،میرا پاسپورٹ منسوخ کر دیا اور کہتے تھے کہ ملک واپس آئیں،اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ ملک میں واپس آیا ہوں، عمران خان نے سب سے پہلے میرا پاسپورٹ منسوخ کرایا،کہا جارہاہے کہ بیس سال کے ٹیکس ریٹرن نہیں دیے،کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی، جنہوں نے مجھ پر کیس بنایا شرم آنی چاہے،خدا کے لیے بس کردیں پاکستان کو آگے جانے دیں،میرے پاس چار سال پاسپورٹ نہیں تھا، انٹر پول نے عمران خان کے منہ پر طمانچہ مارا،ملکی مفاد کے خلاف کبھی نا کام کیا نہ کرونگا،پاکستان اس وقت بدترین معاشی بحران کا شکار ہے،سیاسی انتقام میں کوئی اس قدر آگے جاسکتا ہے سوچا نہیں تھا، سیاست ایک طرف رکھیں ملک کو آگے جانے دیں، اسحاق ڈارنے کہاکہ پہلی ترجیح کرنسی دوسری مہنگائی پر قابو ہے،ڈیل پر یقین نہیں رکھتا،2014ء میں بھی حکومت کے خلاف دھرنا دیا گیا،حکومت ملے تو ٹھیک نہ ملے تو دھرنا،پونے چار سال کا گند چھ ماہ میں ختم نہیں ہوسکتا،گورنرز زبیر عمر اور مفتاح اسماعیل نے بہترین کام کیا۔