وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پاور سیکٹر سمیت انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔
یہ بات انہوں نے کوٹلی میں 102 میگاواٹ کے گلپور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مشیر نے کہا کہ اہم قدم ملک کی پہلی پاور پالیسی کا اعلان ہے جس سے اس شعبے میں بڑی نجی سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں۔