بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج (جمعہ) کو ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
نوجوان کو فوجیوں نے ضلع کے علاقے ید پورہ پٹن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
ادھر شوپیاں ضلع کے چترگام علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی جاری ہے۔