اسلام آباد (سی این پی)وفاقی دارالحکومت میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں ٹیسٹ کرکٹریاسرشاہ کے دوست فرحان الدین کی عبوری ضمانت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے منظور کرلی۔ اور پانچ جنوری تک ایک لاکھ روپے کے عوض ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے شا لیمارپولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔کرکٹر یاسر شاہ پر لڑکی کو ہراساں کرنے، زیادتی میں معاونت کا الزام، جبکہ فرحان الدین پر 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی جبکہ یاسرشاہ پر جرم میں معاونت کا مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں متاثرہ لڑکی کی ایک رشتہ دار خاتون جو کہ ایف ایٹ کی رہائشی ہے متاثرہ لڑکی فرح کی خالہ سمیرا کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ایف آئی آر کے کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیو بھی بنائی اورہراساں کیا۔خاتون کا مزید کہنا تھاکہ فرحان اوریاسر شاہ نے دھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گااورجان سے بھی ماردوں گا، یاسرشاہ نےکہاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔یاسرشاہ اور اس کے دوست فرحان کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچی کی خالہ سمیرا نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی چودہ سالہ بھانجی کو لے کر کرکٹر یاسر شاہ سے ملنے لاہور گئی، واپسی پر دو تین ماہ بعد بچی کو پریشان دیکھ کر وجہ پوچھی توبچی نے بتایا کہ یاسر شاہ کے دوست فرحان نے اس کا موبائل فون نمبر لیا تھا اور چند دن بات کرنے کے بعد دوستی ہوگئی، فرحان نے یاسر شاہ کے ساتھ بھی واٹس ایپ پر بات کرائی، چودہ اگست کو ٹیوشن سے واپس آتے ہوئے فرحان ٹیکسی میں بیٹھا کر ایف الیون فلیٹ میں لے گیا اور زبردستی جنسی زیادتی کی اور وڈیو بھی بنا لی بعد میں بھی فرحان نے ای الیون میں بلا کر زیادتی کی، بچی کی خالہ نے بتایا کہ یاسر شاہ سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ اسے کمسن بچیاں پسند ہیں، مجھے خوش کر دے تومیں اپنا فلیٹ اس کے نام کر دوں گا، دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی تاہم پولیس نے خالہ اس کی چودہ سالہ بھانجی فرح قومی کرکٹریاسر شاہ کے دوست فرحان کے موبائل کا ڈیٹا سے تفتیش شروع کر دی مرکزی ملزم کی گر فتاری کے لئے مختلف علاقوں ایف الیون شیشہ سنٹر میں چھاپے ملزم صوابی فرارخا لہ، فرح کو خود ےیاسر شاہ سے ملانے لاہور لے گئی پولیس نے قومی کرکٹریاسر شاہ کے سیکٹرٹری سے رابطہ کر لیا پولیس نے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے موبائل کا ڈیٹا خالہ سمیر،فرح ، کرکٹریاسر شاہ کے دوست فرحان سے کب سے رابطے نہیں رپورٹ آنے کے بعد انکشافات ہوں گے دوسری جانب پولیس نے خا لہ سمیرا ور ، فرح کو بیان کے لئے کہا تو دونوں نے تھا نے آنے سے انکار کر دیا کہا کہ وہ عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیں گی ، پولیس نے سمیرا خودیاسر شاہ سے ملانے لاہور لے گئی جبکہ فرحان نے پولیس کے خوف سے ابتدائی طور پر عبوری ضمانت کروالی ہے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">