آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
تاہم بالائی اور وسطی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:
اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور پچیس، کراچی ستائیس، پشاور اکیس، کوئٹہ نو، گلگت دس، مری پندرہ اور مظفر آباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، لیہہ، سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں ابر آلود موسم کے ساتھ بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر، پلوامہ دس ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور شوپیاں نو، جموں تئیس، لیہہ پانچ اور بارہمولہ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔