منٹگمری بازار میں واقع پلازہ میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ریسکیو حکام کےمطابق 5 منزلہ عمارت میں نیچے دکانیں اور اوپر فیملییاں رہائش پذیر تھیں، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پرپہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت میں دھوئیں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو حکام نے اب تک واقعے میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ ایک شخص نے جان بچانے کے لیے بالائی منزل سے چھلانگ لگائی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ تنگ گلیوں اور عمارت کے اندر رسائی نہ ہونے سے مشکلات پیش آئیں جب کہ اہل محلہ نے الزام لگایا کہ اطلاع ملنے کے باوجود ریسکیو کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث آگ کافی پھیل چکی تھی