لاہور(سی این پی)لیڈی ڈاکٹر کے گھر سے 15لاکھ رپوے مالیت کا سامان نقدی اس کی ڈگریاں ، 20تولے سونا چوری کرنے پر مالک مکان کے خلاف تھانہ غازی آباد لاہور میں درخواست دے دی، پولیس نے ایک سال گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا، خاتون ڈاکٹر نے وزیراعظم پورٹل پر درخواست دے دی، لاہور تھانہ غازی آباد میں خاتون ڈاکٹر نے بتایا کہ موقف اختیار کیا کہ اس نے تین سال قبل چوہدری محمد اقبال سے ماکن کرایہ پر لیا کرایہ بھی وقت پر دیا بیمار ہونے کی صورت میں مدعیہ ملتان چلی گئی واپس آئی تو دیکھا کہ گھر کے تالے ٹوٹ چکے ہیں گھر سے 15لاکھ مالیت کی نقدی، 20تولے سونا ، پاسپورٹ، شناختی کارڈ چوری کر لیا گیا، لیڈی ڈاکٹر صحبہ محمود نے پراپرٹی ڈیلر چوہدری اقبال پر الزام عائد کیا کہ چوری اس نے کی ہے پولیس کو درخواست یکم دسمبر 2020 کو سی سی پی او نمبر 17799 دی گئی خاتون ڈاکٹر نے الزام عائد کیا کہ پولیس پراپرٹی ڈیلر سے ملی ہے، میرا سامان نقدی سمیت یہاں تک کہ میری میڈیکل کی ڈگریاں بھی چوری کر لی گئیں، مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون ڈاکٹر نے وزیراعظم پورٹل پر درخواست دی جس پر ایس پی کینٹ کو تحقیقات کرنے کےلئے کہا گیا، خاتون نے صوبائی وزیر قانون ، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشن سے اپیل کی ہے کہ اس کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور اس کا سامان واپس دلوایا جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">